ملک میں کورونا سے گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید9اموات

مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 841 ‘مجموعی اموات کی تعداد 6466 ہوگئی

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 566 نئے کیسز اور9 اموات رپورٹ ہوئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وبا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 566 نئے کیسزاور9 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 841 اورمجموعی اموات کی تعداد 6466 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 22 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار 887 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 17، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 99 ہزار 219، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 37 ہزار 701 ، بلوچستان میں تعداد 15 ہزار 92 اوراسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار 470 مریض رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

اسلام آباد(ایجنسیاں) ملک میں ایک ہفتے کے دوران 14 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ …

%d bloggers like this: