ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیلوں اور ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ درخواستوں کی سماعت کرےگا۔

عدالت کی جانب سے آج اشتہاری ملزم کی درخواست پر سماعت کی قانونی پوزیشن پر دلائل طلب کیےگئے ہیں، عدالت نے استفسار کیا ہے کہ کیاکسی ایک کیس کے اشتہاری ملزم کی دوسرے کیس میں درخواست سنی جا سکتی ہے؟

خیال رہے کہ نواز شریف کو توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت سے اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

جولائی 2018 میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 11 اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

بعدازاں 19 ستمبر 2018 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو سنائی گئی سزا معطل کرتے ہوئے تینوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر ایون فیلڈ کیس میں اس وقت ضمانت پر ہیں جب کہ نوازشریف نے العزیزیہ اسٹیل ملز میں سزا کے خلاف اپیل کررکھی ہے جب کہ نیب نے بھی نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت منسوخ کرانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں اضافے کا بل مزیدغور کیلئے موخر

امریکی سفارتخانہ ہمارے داخلی امور میں کیوں مداخلت کر رہا ہے،کمیٹی اراکین کی برہمی اسلام …

%d bloggers like this: