پاک چین تعلقات خطے میں امن و استحکام کی حیثیت سے قائم ہیں،وزیراعظم

نئے چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک اسٹریٹجک روابط میں ترقی کر سکتے ہیں،چینی وزیر دفاع سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے غیر قانونی بے گناہ کشمیریوں کی تمام آزادیاں سلب کر رکھی ہیں، پاک چین تعلقات خطے میں امن و استحکام کی حیثیت سے قائم ہیں،نئے چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے کے لئے دونوں ممالک اسٹریٹجک روابط میں ترقی کر سکتے ہیں،سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا اہم منصوبہ ہے،سی پیک کے خطہ پر معاشی اور معاشرتی اثرات موثر اور فائدہ مند ہوں گے۔

منگل کو وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر دفاع اور اسٹیٹ کونسلر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اعلامیہ کے مطابق چینی سول اور عسکری حکام 3 روزہ دورے پر پاکستان میں ہیں، اعلی ٰسطحی وفد کے دورے کا مقصد پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم اور وسعت دینا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے وزیر دفاع کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا،وزیراعظم نے کورونا کے دوران باقاعدہ اعلی سطح وفود کے تبادلے کی اہمیت پر زوردیا ۔وزیر اعظم نے کہاکہ دونوں ممالک میں باہمی اعتماد، اور مشترکہ نظریات پر مبنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ ہے، پاکستان نے ہمیشہ ون چائینہ پالیسی پر مضبوطی سے عمل کیا، پاکستان نے ہمیشہ بنیادی قومی مفاد کے امور پر چین کی حمایت کی۔وزیر دفاع نے چینی قیادت کا خصوصی پیغام وزیراعظم کو پہنچایا،چینی وفد نے پاکستان سے تعلقات کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا، وزیراعظم نے چین کے ترقیاتی ماڈل کی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے کہاکہ چین کے ترقیاتی ماڈل نے لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکال دیا ہے، پاکستان چین کے ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم نے پاکستان کے قومی ترقیاتی اہداف کے حصول میں چین کی مستقل حمایت کو سراہا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے کوویڈ-19 سے نمٹنے میں چین کی کامیابی کی تعریف کی، وزیراعظم نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا، وزیر اعظم نے مسلئہ کشمیر پر چین کی اصولی حمایت کو دل کی گہرائیوں سے سراہا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے بھارتی اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک اور پرتشدد اقدامات، آر ایس ایس نظریہ سے پیدا ہونے والے سنگین خطرے کی نشاندہی کی، مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے غیر قانونی بے گناہ کشمیریوں کی تمام آزادیاں سلب کر رکھی ہیں۔

وزیراعظم نے ہندوستان کے بالادست ڈیزائن اور توسیع پسندانہ ایجنڈے کو اجاگر کیا، بھارت کا ہندو بالادستی کا منصوبہ خطے میں امن و استحکام کو متاثر کررہا تھا۔ اعلامیہ کے مطابق پاک چین تعلقات خطے میں امن و استحکام کی حیثیت سے قائم ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ نئے چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے کے لئے دونوں ممالک اسٹریٹجک روابط میں ترقی کر سکتے ہیں،سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا اہم منصوبہ ہے،سی پیک کے خطہ پر معاشی اور معاشرتی اثرات موثر اور فائدہ مند ہوں گے۔

چینی وزیر دفاع نے کہاکہ پاکستان چین کا قریبی دوست،اچھا پڑوسی ہے،دونوں ممالک کے مابین آہنہی بھائی چارے کا مظبوط رشتہ ہے۔ چینی وزیر دفاع نے کہاکہ مختلف شعبوں میں چین پاکستان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے چینی قیادت کا عزم پختہ ہے،جنوبی ایشیا اورخطہ بحیرہ عرب کو امن و استحکام اور معاشی ترقی کی ضرورت ہے۔چینی وزیر دفاع نیان اہداف کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ چیی وزیر دفاع نے کہاکہ دونوں ممالک کو اپنے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فارن فنڈنگ کیس انتہائی اہم، بغیر دباؤ کے میرٹ پر فیصلہ کیا جائیگا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیشن فارن فنڈنگ کیس …