تیسرا ون ڈے: پاکستا ن کا جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 321رنز کاہدف

پاکستان نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 321رنز کا ہدف دیدیا۔

سنچورین میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سےامام الحق اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 112 رنز کا اوپنگ اسٹینڈ فراہم کیا۔ جس کے بعد امام الحق 57 رنز بنانے کے بعد کیشیو مہاراج کی شکار بنے۔

فخر زمان نے لگاتار دوسری سنچری اسکور کی اور 101رنز بنائے، فخر کے آؤٹ ہونے کےبعد قومی ٹیم کا لوئر مڈل آرڈر بری طرح ناکام ہوا۔

وکٹ کیپر محمد رضوان 2، سرفراز احمد 13، فہیم اشرف 1 اور محمد نواز 4رنز بناسکے۔

جنوبی افریقہ کی جانب کیشیو مہاراج نے 3 جبکہ ایڈن مارکرم 2وکٹیں حاصل کرسکے۔

قومی ٹیم میں 4کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم میں 8 تبدیلیاں کی گئیں۔

پاکستان ٹیم میں عثمان قادر ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد، محمد نواز اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔ نائب کپتان شاداب خان انگوٹھے کی انجری کے باعث جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو 17 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، فہیم اشرف، وکٹ کیپر سرفراز احمد، محمد رضوان، محمد نواز، حسن علی، شاھین شاہ آفریدی، عثمان قادر۔

جنوبی افریقہ

کپتان ٹیمبا باووما، ڈیرن ڈوپاویلن، بیورن ہینڈریکس، وکٹ کیپر ہینرچ کلاسین، کيشو مہاراج، جانیمن مالان، ايڈن مارکرم، اینڈیل فیلکوایو، لوتھو سپامالا، جے جے سمٹس، کائل ویرین۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کا ملک بھر میں کچن ٹرک کا جال بچھانے کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ پورے پاکستان …