پاکستان افغانستان میں سیزفائر اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے، دفتر خارجہ

بھارت ہتھیاروں کی دنیا میں سب سے بڑا درآمدی ملک بن گیا ، پاکستان ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے،عائشہ فاروقی
60دن میں کلبھوشن کے وکیل کیلئے بھارت نے ہائیکورٹ سے رجوع کرنا تھا، لیکن بھارت کی جانب سے ایسا نہیں کیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت بحر ہند کو جوہری ہتھیاروں سے آلودہ کررہا ہے ، بھارت ہتھیاروں کا دنیا میں سب سے بڑا درآمدی ملک بن گیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروق نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہے، کشمیر میں بھارتی غیر قانونی قبضے کو آج 300دن ہو گئے، بھارت نے لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ جاری کررکھی ہے، مقبوضہ کشمیر میں عید الاضحی پر پر نماز کی پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔

بھارتی حکومت کے اقدامات اقلیتوں کیلئے خطرناک ہیں، سب کو علم ہے بھارت جوہری ہتھیاروں کو وسعت دے رہا ہے، بھارت میزائل سسٹم سے جنگی تیاریوں میں اضافے میں بھی مصروف ہے، بھارت ضرورت سے بڑھ کرفوجی صلاحیت میں اضافہ کررہاہے، بھارت دنیا کا ہتھیار درآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروق کا کہنا ہے کہ بھارت بحرہند کو جوہری ہتھیاروں سے آلودہ کررہا ہے، بھارت ہتھیاروں کا دنیا میں سب سے بڑا درآمدی ملک بن گیا ہے۔ اقوام متحدہ نوٹس لے یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت کی جانب سے رافیل طیاروں کی خریداری کی خبریں سامنے آئیں، ہمارے فرانس سمیت دیگر ممالک سے دوطرفہ تعلقات ہیں، ان ممالک سے مختلف ایشوز پر بات چیت ہوتی رہتی ہے، رافیل طیاروں کی بھارت کو فروخت کا معاملہ تاحال فرانس سے نہیں اٹھایا گیا۔جارحانہ عزائم اور بے جا ہتھیاروں کی خریداری جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، عالمی برادری بھارتی عزائم کا نوٹس لے، بھارت کے عزائم سے جنوبی ایشیامیں ہتھیاروں کی دوڑمیں اضافہ ہوگا، پاکستان کم سے کم دفاعی صلاحیت کے اصول پر کارفرما ہے، پاکستان بھارتی جارحانہ عزائم سے ہرگز غافل نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا60دن میں کلبھوشن کے وکیل کے لیے بھارت نے ہائیکورٹ سے رجوع کرنا تھا، لیکن بھارت کی جانب سے ایسا نہیں کیا گیا، کلبھوشن کو تیسری قونصلررسائی پر بھارت کا تاحال جواب نہیں آیا، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرعالمی عدالت انصاف آرڈیننس لائے، بی جے پی کی ہندوتوا ایجنڈے کی حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق نے مزید کہا کہ زلمے خلیل زاد کے پاکستان آمد کی مصدقہ تاریخ کا علم نہیں ہے، پاکستان افغانستان میں سیزفائر اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے، دوحہ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں، قیدیوں کے تبادلے سمیت فریقین کو وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما …

%d bloggers like this: