پی ڈی ایم رہنما عوامی تحفظ سے کھیل رہے ہیں، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں کورونا کیسز کے تیزی سے بڑھنے کے باوجود اپوزیشن کی جانب سے جلسے کرنے کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پی ڈی ایم رہنما عوام کی صحت اور زندگیوں کے ساتھ خطرناک سیاست کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ سخت لاک ڈاؤن کے خواہشمند پی ڈی ایم ارکان غیر ذمہ دارانہ سیاست کررہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کے رہنما وہی ہیں جو سخت لاک ڈاون چاہتے تھے، یہ پی ڈی ایم رہنما پہلے مجھ پر تنقید کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ارکان غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکے عوام کی سیفٹی سےکھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ارکان عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلسہ کررہے ہیں اور جلسہ ایسے وقت کیاجا رہا ہے جب کورونا کیس ڈرامائی طور پر بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایم ٹی آئی آرڈیننس،نجکاری کے ذریعے اپنوں کو نوازا جارہا ہے، میاں افتخار

نوکریاں دینے والوں نے پاکستان سٹیل ملز میں 4500، ریلوے میں 6000افراد کو بے روزگار …