لوگوں نے سیاست کو صرف پیسہ بنانے کیلئے استعمال کیا، وزیراعظم

سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے،عمران کی پی ٹی آئی اور خیبرپختونخوا کابینہ اراکین سے گفتگو

پشاور (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے،بدقسمتی سے یہاں لوگوں نے سیاست کو صرف پیسہ بنانے کے لیے استعمال کیا۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں اراکین کابینہ اور پی ٹی آئی ممبران اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے۔

انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے یہاں لوگوں نے سیاست کو صرف پیسہ بنانے کے لیے استعمال کیا۔انہوںنے کہاکہ ان لوگوں نے ہر جگہ پیسہ استعمال کیا اور آب ان کی حالت نشان عبرت ہے۔

انہوں نے کہاکہ اخلاقیات جب ختم ہو جائے تو قوم تباہی کی طرف جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم مستقبل اور اپنی نسلوں کی بہتری کا سوچتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قدرت نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم اس لیے پیچھے رہْ گئے کیونکہ یہاں اقتدار عوامی خدمت کی بجائے پیسہ چوری کرنے کے لیے سنبھالا گیا،ہم ہر نظام میں شفافیت چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اراکین نے وزیر اعظم کے وژن کی مکمل تائید کی اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

ن لیگ کا الیکشن کمیشن سے وزیراعظم اور عثمان بزدار کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن …