پرویز رشید ایک فرد کا نہیں، سوچ اور نظریےکا نام ہے، مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پرویز رشید ایک فرد کا نہیں، سوچ اورنظریےکا نام ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پرویز رشید ایک فرد کا نہیں،ایک سوچ،ایک نظریے اورجمہوریت کی ایک روشن علامت کا نام ہے،ایسی علامتیں ہر حال میں زندہ رہتی ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ وہ کل بھی پارٹی کا اثاثہ تھے آئندہ بھی نواز شریف کے معتبر ساتھی اور جمہوریت کے جانباز سپاہی کی حیثیت سے پارٹی کا ہی نہیں قومی سیاست کا سرمایہ رہیں گے۔

یاد رہے الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما ءپرویز رشید کی ریٹرننگ آفیسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کخلاٹف اپیل مسترد کر دی اورپرویز رشید کو سینیٹ الیکشن کیلئے نااہل قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

سینیٹ ویڈیو سکینڈل، کم ووٹوں کے باوجود منتخب ہونیوالے سینیٹرز طلب

روبینہ خالد، بہرہ مند تنگی، دلاور خان ،مشتاق احمد خان کو نوٹس،ارکان وضاحت دیں کہ …