پٹرولیم بحران، ذمہ داران کیخلاف فوجداری کارروائی کی منظوری

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پٹرولیم بحران کے ذمہ دران کیخلاف فوجداری کاروائی کی منظوری دے دی، پٹرولیم ڈویژن، اوگرا حکام، بورڈ افسران اورآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو عبوری لائسنس جاری کرنے پر بھی کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کمیٹی کی پٹرولیم بحران کی رپورٹ پر پٹرولیم ڈویژن، اوگرا حکام، بورڈ افسران اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کیخلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اوگرا کو بدعنوانی میں ملوث کمپنیوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو عبوری لائسنس جاری کرنے پر بھی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومت نے پٹرولیم بحران پر کابینہ کمیٹی کی رپورٹ منظورکرتے ہوئے پٹرولیم ڈویژن میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی طرح حکومت نے ایڈوائزری کمیٹی کے ڈیٹا پر انحصار ختم کرنے اور نئی ٹیسٹنگ لیب کے قیام کی بھی ہدایت کی ہے۔

اسی طرح غیرقانونی جوائنٹ وینچراورغیرقانونی نجی اسٹوریج قائم کرنے اور بحری جہازوں کی برتھنگ میں تاخیری حربوں پر بھی کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی کابینہ نے فلسطین کے لیے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے فلسطین کے لیے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان …