وزیراعظم عمران خان نے پہلی اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی قائم کردی ہے

اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے چئیرمین عامرہاشمی ہونگے۔بورڈ آف گورنرکےسربراہ وزیراعظم ہوںگے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت ٹیکنالوجی زونزاتھارٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہواجس میں وزیراعظم نے ملک بھرمیں ٹیکنالوجی زونز کا نیٹ ورک بچھانے کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم نےاسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح بھی کردیا ہے۔عامرہاشمی کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کیلئے گیم چینجرمنصوبہ شروع کررہے ہیں، ملک کی آئی ٹی ایکسپورٹ کو 15 ارب ڈالرز تک لے جانے کا ہدف مقررکیا گیا ہےاوربڑی آئی ٹی کمپنیوں کو پاکستان لایا جائے گا۔

عامر احمد ہاشمی نےکہا کہ آئی ٹی کمپنیوں کو10 سال تک ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ملک بھر میں منی ٹیک سٹی بنائےجائیں گے،وزیراعظم کا ویژن ٹیکنالوجی کےمیدان میں آگےبڑھتاپاکستان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوروناوائرس سے مسلسل چوتھے روز 5 ہزار سے زائد افراد متاثر، 114 انتقال کر گئے

متعدد اقدامات کے باوجود پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ …