درختوں کی کٹائی، وزیراعظم کا گلگت بلتستان میں ایف سی تعینات کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم نے دیامر اور گلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ملک امین اسلم کے بقول گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کیخلاف سخت سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس نافذ کیا گیا ہے۔ درختوں کی غیرقانونی کٹائی میں ملوث عناصر کوسخت سزائیں ملیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلین ٹری سونامی کہاں ہے، سپریم کورٹ

وزیراعظم نے گلگت فاریسٹ میں ایف سی کے مسلح جوانوں کی 4 پلٹونیں بھی تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ ایف سی حکام کو حکم دے دیا گیا، فیصلے پر فوری عمل درآمد ہو گا، ایف سی کے مسلح جوان فاریسٹ گارڈز کے ساتھ مل کر ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کریں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہگلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کے خلاف سخت سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے ذریعے ایمنسٹی کلچر کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو گا۔

ٹمبر مافیا کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں درختوں کی غیرقانونی کٹائی کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فارن فنڈنگ کیس انتہائی اہم، بغیر دباؤ کے میرٹ پر فیصلہ کیا جائیگا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیشن فارن فنڈنگ کیس …