سٹاک ایکسچینج حملہ،وزیر اعظم ،صدر مملکت، وزیر خارجہ، سپیکر قومی اسمبلی، فضل الرحمن سمیت دیگر شخصیات کی مذمت

اسلام آباد (آ ن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی حملے کی مذمت کی ۔ اپنے ایک بیان وزیراعظم نے کراچی میں پیر کو کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردو ں کی جانب سے کئے جانے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا اور اس حملہ کو ناکام بنایا۔

ادھر سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔ ایک بیان میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے حملے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا کیا ۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حکومت، سیکورٹی اداروں، عوام اور پارلیمان کا عزم غیر متزلز ل ہے اور دہشت گردی کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔دوسری طرف وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں، کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے مضموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔

ادھر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ قابل مذمت اور افسوس ناک ہے

یہ بھی پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں سربرینکا کی طرز پر نسل کشی کا خطرہ ہے، عمران خان

8 لاکھ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کا محاصرہ کر رکھا ہے، عالمی برادری …