سٹاک ایکسچینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے30ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

61.62فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ، کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 33.37فیصد کم رہا

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس34ہزار کے نفسیاتی حد سے گرگیا اور 225.74پوائنٹس کی کمی سے33932.81پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ 61.62فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 30ارب 70کروڑ49لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اور کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 33.37فیصد کم رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا  جس کے سبب ابتدائی اوقات میںکے ایس ای100انڈیکس34222پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تاہم بعد ازاں عید اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث سرمایہ کار حصص فروخت کو ترجیع دینے لگے جس کے باعث تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 33787پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے سے مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 225.74پوائنٹس کی کمی سے 33932.81پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 127.71پوائنٹس کی کمی سے 14795.312پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس225.74پوائنٹس کی کمی سے 24370.17پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مندی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب99ارب 46کروڑ12لاکھ روپے سے گھٹ کر64کھرب 68ارب 75کروڑ63لاکھ روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوکاروباری حجم 16کروڑ51لاکھ 1ہزار شیئرز رہا جو منگل کی نسبت 8کروڑ26لاکھ 97ہزار شیئرز کم ہے ۔اسی طرح بدھ کو مجموعی طور پر344کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 120کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،212میں کمی اور 12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت39.50روپے کے اضافے سے 1639.50روپے اورپاک سروسزکے حصص کی قیمت 39..34روپے کے اضافے سے 1ہزارروپے ہو گئی جبکہ صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 51.75روپے کی کمی سے967.39روپے اور سیپ ہائر فائبرکے حصص کی قیمت 44.99روپے کی کمی سے650.01روپے پر آ گئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ہم نیٹ ورک ،ہیسکول پٹرول ،ٹی آر جی پاک ،یونٹی فوڈز،میپل لیف ،سوئی نادرن گیس کمپنی ،چراٹ سیمنٹ ،کے الیکٹرک ،بینک آف پنجاب اور پاک انٹر بلک کے حصص سرفہرست رہے ۔

یہ بھی پڑھیں

شیخ زید ہسپتال گائنی کالوجی ڈیپارٹمنٹ کے 8 ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق

لاہور: شیخ زید ہسپتال گائنی کالوجی ڈیپارٹمنٹ کے 8 ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق ہو …