وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر جرمنی پہنچ گئے

برلن (آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جرمنی کے ساتھ پاکستان کی وابستگی، تاریخی نوعیت کی ہے،معاشی سفارت کاری اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کو ہم آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر برلن (جرمنی ) پہنچ گئے ۔برلن ہوائی اڈے پر، جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل ، جرمنی کی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

برلن ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں جرمنی کے دارالحکومت برلن پہنچا ہوں ۔میری بزنس لیڈر اور کمیونٹی کے لوگوں سے ملاقات ہو گی۔ایک لاکھ سے زائد پاکستانی جرمنی میں قیام پذیر ہیں اور یہاں بہت مثبت کردار ادا کر رہے ہیں ۔معاشی سفارت کاری اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کو ہم آگے بڑھانا چاہتے ہیں اس حوالے سے یہاں کی قیادت سے بات چیت ہو گی ۔

انہوں نے کہا مجھے جرمنی کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا ۔ میری جرمن پارلیمان کے صدر وولف گانگ شوئبلے سے بھی ملاقات ہو گی ۔میں چونکہ خود ایک پارلیمینٹیرین ہوں – پارلیمان ایک پالیسی ساز ادارہ ہے ۔ہم چاہتے ہیں جرمنی کے ساتھ پارلیمانی سطح پر ہمارے تعلقات میں وسعت آئے ۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ پر اسرائیلی حملے: وزیر خارجہ صورتحال پر دنیا کی توجہ مبذول کرانے ترکی پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ پر حملے روکنے کے …