العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو سزا دلوانے والے اسپیشل پراسیکیوٹر نیب مستعفی

اسلام آباد: العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو سزا دلوانے والے نیب پراسیکیوٹر واثق ملک مستعفی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق واثق ملک نے اپنا استعفیٰ چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے۔ ان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب جیسے باوقار ادارے کے ساتھ پانچ سال سے زائد عرصہ کام کرنا باعث اعزاز ہے۔

واثق ملک کا کہنا تھا کہ نیب کی بہترین ٹیم کے ساتھ کام کرنا میرے لئے قیمتی یادگار رہے گی۔ استعفیٰ منظور ہونے پر اپنی پرائیویٹ پریکٹس کا آغاز کروں گا۔

خیال رہے کہ واثق ملک نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر ہیں اور وہ اہم مقدمات کی پیروی کرتے رہے ہیں جس میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس اور جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق نیب کیسز شامل ہیں۔

واثق ایڈووکیٹ نواز شریف کو العزیزیہ ملز ریفرنس میں سزا دلوانے والی ٹیم کا حصہ تھے اور انہوں نے نواز شریف کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل بھی دائر کی تھی۔

اس کے علاوہ واثق ملک جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق نیب ریفرنسز میں بھی نیب کی ٹیم کا حصہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

اسلام آباد(ایجنسیاں) ملک میں ایک ہفتے کے دوران 14 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ …

%d bloggers like this: