سٹاک ایکسچینج ،سرمایہ کاری مالیت میں8ارب 44کروڑ4لاکھ روپے کی کمی

کے ایس ای100انڈیکس نفسیاتی حد سے گر گیا،حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی 29.56فیصدکم رہا

کراچی (این این آئی )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں13روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس36700کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے66.19پوائنٹس کی کمی سے36679.03پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ 55.95فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں8ارب 44کروڑ4لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت29.56فیصدکم رہا ۔

Advertisements

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے روزٹریڈنگ کا آغازمثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں حصص کی خریداری کا رجحان برقرار رہنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس36890پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی غالب آگئی یہاں تک کہ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس66.19پوائنٹس کی کمی سے36679.03پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 34.37پوائنٹس کی کمی سے15893.45پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31.88پوائنٹس کی کمی سے 26189.08پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز386کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے147کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ216میں کمی اور23میں استحکام رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ69کھرب25ارب15کروڑ45لاکھ روپے سے گھٹ کر69کھرب33ارب59کروڑ49لاکھ روپے ہو گیا۔

بدھ کو32کروڑ83لاکھ94ہزارشیئرز کا کاروبار ہوا جو منگل کے مقابلے میں13کروڑ78لاکھ 56ہزارشیئرز کم ہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائوکے اعتبار سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت86.82روپے کے اضافے سے1426.69روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 56.91روپے کے اضافے سے1597.91روپے ہو گئی جبکہ یونی لیور فوڈز کے حصص100روپے کی کے کمی سے 9400روپے اورپریمیئر شوگرکے حصص 40.58روپے کی کمی سے 500.54روپے ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیں

مشترکہ مفادات کونسل نے متبادل انرجی پالیسی کی منظوری دے دی

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی …

%d bloggers like this: