سٹاک مارکیٹ میں مندی ،2ارب 65کروڑ6لاکھ روپے سے زائد ڈوب گئے

63.05فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ ،کے ایس ای 100 انڈیکس34161پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی تاہم34ہزار کی نفسیاتی حد بحال رہی اورکے ایس ای100انڈیکس17.96پوائنٹس کی کمی سے34034.65پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ63.05فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 2ارب 65کروڑ6لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔گزشتہ روزپاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100 انڈیکس34161پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی چھاگئی جس کے نتیجے میںانڈیکس 33939پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی غالب رہی اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس17.96پوائنٹس کی کمی سے34034.65پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 58.84پوائنٹس کی کمی سے14718.84پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 10.01پوائنٹس کی کمی سے24391.24پوائنٹس ہوگیا۔گذشتہ روز 360کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے104کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ227میں کمی اور29میں استحکام رہا۔مندی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم64کھرب61ارب7کروڑ58لاکھ روپے سے گھٹ کر64کھرب58ارب42کروڑ52لاکھ روپے ہو گیا۔

بدھ کو19کروڑ57لاکھ34ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جو منگل کے مقابلے میں3کروڑ51لاکھ3ہزار شیئرز زائد ہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت400روپے کے اضافے سے6850روپے اوریونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت290روپے کے اضافے سے 6950روپے ہو گئی جبکہ 32.98روپے کے کمی سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت1527.01روپے اورمری بریوری کے حصص21.02روپے کی کمی سے557.88روپے پر آ گئی۔

نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ٹی آر جی پاکستان، یونٹی فوڈز،پاک ریفائنری ،ٹی پی ایل کارپوریشن ،کے الیکٹرک ،ال شہیر کارپوریشن ،بل گلاس ،غنی گلوبل،پاک الیکٹران اورجہانگیر صدیقی کے حصص سرفہرست رہے۔

یہ بھی پڑھیں

2021ء میں پاکستان کی معیشت بتدریج سنبھل جائے گی،آئی ایم ایف

حکومتی اقدامات معیشت کیلئے بہتر ثابت ہوں گے، حکومت نے وقت کیساتھ لاک ڈاؤن میں …