پارلیمان کی مضبوطی ہی جمہوریت کی حقیقی روح ہے،اسد قیصر

ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل پارلیمانی نظام کی مضبوطی میں ہی مضمر ہے، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمان کی مضبوطی ہی جمہوریت کی حقیقی روح ہے، قانون سازی، عوام کی فلاح کیلئے بنائی گئی پالیسیوں کیلئے فنڈز کا مختص کرنا اور حکومتی نمائندوں کی جوابدہی پارلیمان کی اولین ذمہ داری ہے، ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل پارلیمانی نظام کی مضبوطی میں ہی مضمر ہے۔

عالمی یوم پارلیمان کے موقع پر اپنے پیغام میں سپیکر نے کہا کہ موجودہ حکومت پارلیمان کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے اور پارلیمان کو ایک فعال ادارہ بنانے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے پارلیمان کی مضبوطی اور اسے مزید فعال اور محرک بنانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے پارلیمان کا کردار پہلے سے زیادہ اہمیت کا حامل ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں سربرینکا کی طرز پر نسل کشی کا خطرہ ہے، عمران خان

8 لاکھ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کا محاصرہ کر رکھا ہے، عالمی برادری …