پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک ہے نہ ہی بنے گا،پرویز خٹک

اسلام آباد/کراچی(آن لائن)تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں نہ فارورڈ بلاک ہے نہ ہی بنے گاجہانگیر ترین پی ٹی آئی میں ہیں پی ٹی آئی جس پوزیشن پر ہے اس میں جہانگیر ترین کا کردار اہم ہے وزیر اعظم عمران خان کا وژن احتساب سب کے لئے پر ادارے اپنا آئینی اختیار استعمال کر رہے ہیں اس میں حکومتی ارکان کا کوئی عمل دخل نہیں ہے،وقف املاک ایکٹ میں ترمیم کے لئے سپیکر قومی اسمبلی نے علماء کرام اور مشائخ عظام سے بات کی ہے وہ اس سلسلے میں مثبت اقدامات کریں گے حکومت کا اس بل کے ذریعے کسی بھی مساجد و مدارس کو تحویل میں لینے کا کوئی ارادہ نہیں،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان سفیرامن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر باہمی امور اور ملکی سیاسی،داخلی،خارجی، وقف املاک ایکٹ اور مساجد ودینی مدارس پر پابندیوں کے حوالے سے علماء کرام اور مشائخ عظام میں پھیلی بے چینی پر تبادلہ خیال ہوا، وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا کہ عوام کو باہمی اختلافات فراموش کرکے ایک قوم بننے کے لئے اپنا تن من دھن وطن پر قربان کرنا ہوگا، آج پاکستان میں محب وطن قوتوں کا بدعنوانی کے شہنشاہوں سے مقابلہ ہی افواج پاکستان ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے اور دشمنوں کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ملکی دفاعی اداروں اور پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملکی بقاء کی خاطر جو قربانیاں دی ہیں انہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

ایک طرف عمران خان ہے جو ملک کو قائد اعظم و اقبال کی امنگوں کے مطابق ریاست مدینہ بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب سرمایہ داران سوچ کے حامل گروہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک کو کنگال کرکے اپنی تجوریاں بھریں۔ قومی سلامتی کے معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر متحد ہونا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ پر اسرائیلی حملے: وزیر خارجہ صورتحال پر دنیا کی توجہ مبذول کرانے ترکی پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ پر حملے روکنے کے …