وفاقی حکومت سینٹ الیکشن میں شفافیت پر یقین رکھتی ہے،اسد قیصر

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ،مجموعی ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اسد قیصر نے کہاکہ پنجاب میں سینٹ کے امیدواروں کا بلا مقابلہ انتخاب خوش آئند ہے،وفاقی حکومت سینٹ الیکشن میں شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی سینٹ الیکشن میں عددی تناسبت کی بنیاد پر امیدواروں کا چناؤ شفافیت کی طرف مثبت پیش رفت ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں ہونے والے سینٹ الیکشن کی شفافیت ہر سولیہ نشان اٹھائے جاتے رہے ہیں، تمام جماعتوں کے عددی تناسب سے سینٹ میں سیٹیں لینا ان کا جمہوری حق ہے۔

انہوں نے کہاکہ سینٹ انتخابات میں شفافیت لانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کے مابین تعاون کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک تاریخی معاشی بحران سے نمبردازما تھا جس پر موجودہ حکومت نے قابو پایا ہے،ملک کے معاشی اشاریے ظاہر کرتے ہیں کہ ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں سیاسی انتشار ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ھو گا۔ گور نر پنجاب محمد سرور نے کہاکہ پنجاب میں سینٹ کے امیدواروں کا بلا مقابلہ انتخاب سیاسی بالغ نظری کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہاکہ سینٹ کے ماضی کے الیکشن پر انگلیاں اٹھنا جمہوری عمل کی کمزوری ہے، امید ہے کہ آئندہ بھی اپوزیشن اپنے اختلافات کو بالا طاق رکھ کر ملکی مفاد میں تعاون کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

کوروناوائرس سے مسلسل چوتھے روز 5 ہزار سے زائد افراد متاثر، 114 انتقال کر گئے

متعدد اقدامات کے باوجود پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ …