سینیٹ انتخابات سے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام کریں گے، وزیراعظم

ماضی کی ہارس ٹریڈنگ کی تاریخ گواہ ہے، چاہتے ہیں ایوان بالا کے قانون ساز شفاف طریقے سے آئیں، وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر سینیٹ انتخابات میں شفافیت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت اس حوالے سے عدالتی فیصلے کا احترام کرے گی۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر سجاد خان طوری نے ملاقات کی، جس میں معاون خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر بھی شریک تھے۔

ملاقات میں آئندہ سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر سجاد خان طوری نے وزیر اعظم کو پارٹی کے ایوان بالا سے ریٹائر ہونے والے سینیٹرز کی قانون سازی میں مثبت اور مئوثر کردار سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے ایک بار پھر سینیٹ انتخابات میں شفافیت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت عدالتی فیصلے کا احترام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ماضی میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ کی تاریخ گواہ ہے، چاہتے ہیں کہ ایوان بالا کے قانون ساز شفاف طریقے سے منتخب ہو کر آئیں۔

خیال رہے کہ پارلیمان کے ایوان بالا ’’سینیٹ‘‘ کے 104 اراکین میں سے52 اراکین اپنی 6 سالہ مدت پوری ہونے کے بعد11 مارچ کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔ اگر اعداد و شمار کو دیکھیں تو مارچ میں جو 52 اراکین ریٹائر ہورہے ہیں، ان میں سے 34 کا تعلق اپوزیشن جماعتوں جبکہ 18 کا حکومتی بینچوں سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں کا حفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد:سینیٹ انتخابات میں حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں نے حکومتی امیدوارحفیظ شیخ کی حمایت …