ناموس رسالتۖ پرسمجھوتہ نہیں کریں گے،وزیراعظم

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیرعظم عمران خان نے کہا کہ ختم نبوتۖ کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہوگا،

اجلاس میں کہا گیا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، جی ایس پی پلس معاہدے کا توہین رسالت قوانین سے کوئی تعلق نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے متعلق اجلاس ہوا۔یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں جی ایس پی پلس سے متعلق قرارداد کا معاملہ زیربحث آیا،

اجلاس میں یورپی یونین کی قرار داد میں اٹھائے گئے نکات سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں رائے دی گئی کہ جی ایس پی پلس معاہدے کا توہین رسالت قوانین سے کوئی تعلق نہیں۔اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ختم نبوت کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔ جبری گمشدگی، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے قوانین جلد پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد پر غور ہوگا اور قرارداد کی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے کیا گیا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کے قانون اور قادیانیوں کو کافر قرار دینے کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، پاکستان کی ریاست نہ خود اور نہ کسی کو مذہب کے نام پر تشدد کی اجازت دے گی، تمام یورپی یونین کے ممالک سے اس معاملے پر بات کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی کابینہ نے فلسطین کے لیے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے فلسطین کے لیے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان …