اسفندیار ولی خان خرابی صحت کے باعث جلسے میں شرکت نہیں کرینگے

کوئٹہ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہاہے کہ اسفندیار ولی خان صحت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے جلسے میں شرکت نہیں کرسکیںگے ،نااہل سلیکٹڈ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں ،مہنگائی ،بے روزگاری اور بدامنی سے عوام بے زار ہوچکی ،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین کوئٹہ پہنچ چکے ہیں ،جمہوریت پسند عوام جلسے میں بھرپور شرکت کرکے ثابت کرینگے کہ وہ اس نااہل وسلیکٹڈ حکومت کے خلاف اور حقیقی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ڈی ایم کے زیراہتمام کوئٹہ میں جلسہ کی انتظامات کاجائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اصغرخان اچکزئی نے کہاکہ اسفندیار ولی خان ناروغی صحت کی وجہ سے جلسے میں شرکت نہیں کرسکیںگے تاہم پارٹی کے قائم مقام مرکزی صدر امیر حیدر خان ہوتی ،مرکزی سیکرٹری جنرل وپی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان میاں افتخار حسین کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جو اے این پی کی نمائندگی کرینگے ،پوری امید ہے کہ نااہل سلیکٹڈ کی ناقص پالیسیوں سے عوام حکومت سے بے زار ہوگئی ہے ،سیاسی جماعتوں کی اپنی قوت اپنی جگہ لیکن بدامنی ،مہنگائی اور بے روزگاری کی صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے نہ صرف کوئٹہ بلکہ بلوچستان کے لوگ جلسے میں بغیر دعوت کے شرکت کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملتان جلسہ گاہ پہنچنے نہیں دیا گیایہ اپوزیشن کی کامیابی ہے، اختر مینگل

لاہور( این این آئی )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے …