معدنی دولت سے متعلق بل فاٹا انضمام سے عوام کو بدظن کرنیکی سازش ہے،ایمل ولی خان

وسائل پر قوموں کا اختیار تسلیم کیا جائے،ہائیکورٹ سے لیکر سپریم کورٹ تک اس قانون کیخلاف جائیں گے،صوبائی صدر اے این پی

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے معدنی دولت اور قومی وسائل پر عوام کے حق اختیار کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے معدنی دولت سے متعلق بل کا پاس ہونا عین بدنیتی اور فاٹا انضمام سے عوام کو بدظن کرنے کی سازش ہے ہم اس سازش کا راستہ روکیںگے وسائل پر قوموں کا اختیار تسلیم کیا جائے اور ملک میں حقیقی پارلیمانی جمہوری نظام کی بحالی ، جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر اپنا فعال کردار ادا کریں ،اگر کسی کو ہمارا بیانیہ پسند ہو یا نہیں ہم اپنے عوام کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔

کوئٹہ میں نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں قبائلی اضلاع کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے یہ امید پیدا ہوئی تھی کہ اب ہمارے قبائلی عوام کو بھی اکیسویں صدی کی ضروریات سے ہم آہنگ سہولیات ملیں گی لیکن اب یوں لگ رہا ہے کہ ایک سازش کے تحت نئے اضلاع کے عوام کو بدظن کرنا چاہتی ہے اور انہیں مزید پریشان کرنے کاپروگرام ہے جس کا واضح ثبوت اسمبلی سے معدنیات سے متعلق وہ بل پاس ہونا ہے جس میں وہاں کی معدنیات کو مقامی افراد سے لے کر سرکار کی ملکیت قرار دیا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ اس کے خلاف ہم تمام متعلقہ فورمز سے رجوع کریں گے اورعوام نے ہم سے جو امیدیں وابستہ کی ہیں ان پر پورا اتریں گے ۔موجودہ وقت ملک کی تمام جمہوری سیاسی قوتوں سے مشترکہ جدوجہد کا تقاضہ کرتا ہے تمام جمہوری سیاسی قوتوں کو مل کر ملک میں جمہوریت کے استحکام اور مضبوطی کے لئے اپنا کردار اد اکرنا چاہئے اگر عوام کو موجودہ سلیکٹڈ حکمرانو ں سے نجات نہ دلائی گئی تو یہ حکمران عوام سے رفتہ رفتہ جینے کا حق بھی چھین لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل یوتھ آرگنائزیشن ہو یا پھر پشتون ایس ایف یہ ہمارا جوان خون اور جوان دست و بازو ہیں جنہوں نے ہمیشہ پارٹی کے سنگ رہتے ہوئے پشتونوں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں حصہ لیا اور اپنا فعال کردار ادا کیا ہمیں امید ہے کہ ہمارے نوجوان اکیسویں صدی کے تقاضوں اور ضروریات سے باخبر رہتے ہوئے تعلیم کے حصول اور قوم کے بچے بچے کو اپنے حقوق سے آگاہ کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

ایمل ولی خان نے شہید خان حاجی جیلانی خان اچکزئی کی 9ویں برسی کی مناسبت سے چمن میں منعقدہ جلسہ عام کی کامیابی پر پارٹی کی صوبائی و ضلعی قیادت ، پشتون ایس ایف اور نیشنل یوتھ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم جن مشکل حالات سے گزررہے ہیں ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم میں تنظیمی ڈسپلن ہو ایک فعال اور منظم سیاسی تنظیم کے بغیر حقوق کے حصول کی جدوجہد کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتی ۔

0 0 vote
Article Rating

یہ بھی پڑھیں

مولانا فضل الرحمن آصف زرداری ملاقات، این ایف سی ایوارڈ ،18ویں آئینی ترمیم پر غیرلچکدار موقف اپنانے پر اتفاق

کورونا وائرس کے دوران وزیراعظم کی نا اہلی کھل کر سامنے آچکی، پہلے ہی کہہ …

Subscribe
Notify of
2 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments

سلام۔مودبانہ گزارش ہے کہ اخبار کو روزانہ اپڈیٹ کریں ۔شکریہ

انشاءاللہ اب روزانہ اپلوڈ ہوگا۔ ابتک کچھ تکنیکی وجوہات کی بناء پر اپلوڈ نہیں ہورہا تھا
شکریہ

2
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x