پاکستان اور ترکی کے عوام میں محبت، اخوت اور اعتماد کا رشتہ استوار ہے،شہبازشریف

پاکستان اور ترکی کے عوام میں محبت، اخوت اور اعتماد کا رشتہ استوار ہے،شہبازشریف

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قوم برادرملک ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتی ہے ۔

محمد نوازشریف کے علاج معالجے کے باعث لندن میں ہوں، آپ اور آپ کے وفد کے لئے نیک تمناوں کا اظہارکرتے ہیں۔محمد نوازشریف، مسلم لیگ (ن)، اپوزیشن اور پوری قوم کی جانب سے ترک صدر کے لئے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صدر اردوان امت مسلمہ کی حمایت وغیرت اور جرات کی علامت ہیں ۔پاکستان اور ترکی دو بااعتماد بھائی ہیں، دونوں ممالک کے عوام میں محبت، اخوت اور اعتماد کا رشتہ استوار ہے۔ْ

مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر پاکستانی عوام خاص طور پر صدر اردوان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور کشمیریوں کی غیر مشروط حمایت غیور اور جراتمند ترک قیادت اور عوام کے خلوص کا مظہر ہے۔پارلیمان آمد پر مسلم لیگ (ن)اور اپوزیشن اراکین صدر اردوان کا شایان شان استقبال کریں گے۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*