کوئٹہ، عوامی نیشنل پارٹی شہدا کے لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہے

کوئٹہ (نمائندہ شہباز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں منان چوک دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مٹھی بھر انتہا پسند دہشت گرد عوام الناس کی امن غارت کرنے کے درپے ہیں ۔بے گناہ انسانوں کی ناحق خون بہا انسانیت کے ماتھے پر بد نما داغ ہے ۔حکومت اور ریاست عوام الناس کی جان ومال کی تحفظ کی ذمہ دار ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی شہدا کے لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں منان چوک دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھرے بازاروں میں بم پھوڑ کر بے گناہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت و قابل گرفت عمل ہے ۔لہذا حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈر نیشنل ایکشن پلان پر اس کے اصل روح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے عوام الناس کی جان ومال کی تحفظ کی بنیادی ذمہ داری کو نبھائیں بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ دہشت گردوں انتہاپسندوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کے خلاف بغیر کسی تمیز کے کارروائی ہی سے اس ناسور سے جان خلاصی ممکن ہے عوامی نیشنل پارٹی اس طرح کے ناروا عملیات کا شکاررہی ہے اورسب سے بڑھ کر اس کرب دکھ درد کا احساس رکھتی ہے.

بیان میں شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار زخمیوں کی فوری علاج معالجے انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور ان واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف فوری کاروائی اور انہیں نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اے این پی بلوچستان کا ’’کورنا پارلیمانی کمیٹی‘‘ کا حصہ بننے سے انکار

کوئٹہ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی صوبہ بلوچستان کے صدر وپارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے چیف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔