آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف مغرب کے ہتھیار ہیں،رحمان ملک

مشکل کی گھڑی میں چینی عوام کے شانہ بشانہ ہیں، سی پیک دن بدن ترقی کر رہا ہے، سینیٹ میں خطاب

اسلام آباد (این این آئی) سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سی پیک مخالف بیان ہمیں یاد ہے، دونوں ملک سی پیک کیخلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ آئی ایم ایف کی شرائط ایف اے ٹی ایف کی پاکستان مخالف پالیسی کا تسلسل ہے، آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف مغرب کے ہتھیار ہیں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ آئی ایم ایف و ایف اے ٹی ایف کی پالیسیاں امریکہ و بھارت کا پاکستان مخالف مشترکہ پلان ہے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ پاک چین دوستی بے مثال ہے جو روز بروز مضبوط ہوتی جا رہی ہے، چین نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ کرونا وائرس کیوجہ سے چائینہ ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے،ہم سب پاکستانی اس مشکل گھڑی میں اپنے چینی بہن بھائیوں کے بشانہ ہیں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ سی پیک علاقائی ترقی اور امن و امان کا ضامن ہے، سی پیک دن بدن ترقی کر رہا ہے جس سے کئی ممالک کو تکلیف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اے این پی بلوچستان کا ’’کورنا پارلیمانی کمیٹی‘‘ کا حصہ بننے سے انکار

کوئٹہ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی صوبہ بلوچستان کے صدر وپارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے چیف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔