عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

پشاور( نمائندہ خصوصی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ خطرناک ہے، حکومت اور دیگر ادارے عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔

باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معاملات کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو خدانخواستہ ملک ایک بار پھر خونریزی کی طرف جاسکتا ہے۔ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ دہشت گرد ایک بار پھر منظم ہورہے ہیں اور اگر ان کا راستہ نہ روکا گیا تو ملک خدانخواستہ ایک بار پھر خونریزی کی طرف جاسکتا ہے۔ وقت پر اقدامات نہ اٹھائے گئے تو بہت دیر ہوجائیگی۔

انہوں نے تمام لواحقین سے بھی اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کہ اس گھڑی میں انکے ساتھ کھڑے ہیں۔ پارٹی کارکن قسیم باچا کے بھائی سمیت دیگر افراد کی شہادت دردناک ہے، اللہ تعالیٰ تمام لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

اے این پی بلوچستان کا ’’کورنا پارلیمانی کمیٹی‘‘ کا حصہ بننے سے انکار

کوئٹہ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی صوبہ بلوچستان کے صدر وپارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے چیف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔