پی پی پی نے ہر دور میں اقلیتوں کو پورا شہری بنانے کیلئے اقدام کیا‘قمر زمان

حکمران مذہب کا نام استعمال کر کے لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں، صدر پی پی پنجاب

لاہور (این این آئی)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدرقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کا ہے،مذہبی اقلیتوں کی شہریت اور برابری کے حقوق دینے کا مسئلہ ہے ،پی پی پی نے ہر دور میں مذہبی اقلیتوں کو پورا شہری بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا، تمام ائینی غیرآئینی جماعتوں کے کام اکٹھے کر لیں مگر پی پی پی نے سب سے زیادہ کام کئے ،دنیا میں کوئی ریاست ایسی ہے جس میں ایک مذہب کے ماننے والوں کا اجارہ ہو دیگر کو حقوق نہ ملیں ،کسی ایک نسل کسی ایک کلچر کے حامل لوگوں کی حکومت ہو ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے جناح ،بھٹو اور اقلیتوں کے حقوق پر سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ مدینے کی ریاست سے تعلق ہے ؟ یہ حکمران صرف مذہب کا نام استعمال کر کے لوگوں کو بیوقوف بنانا چاہ رہا ہے۔کیا سندھ کو پنجاب سے کیا خیبر پختونخواہ کو ہم سے گلا نہیں ہے ؟ سب کے حقوق کی لڑائی پیپلز پارٹی لڑتی ہے ۔ہمیں گلہ ہے کہ لوگ جھوٹے نعروں کا شکار ہو جاتے ہیں ۔

ساری جماعتیں اور مارشل لا اور اب تو نئے پاکستان والے بھی آزمائے جا چکے ۔آج صرف ایک نوجوان کھڑا ہے جو مذہبی معاشی مسائل پر ڈرے بنا بولتا ہے ۔جو آئینی اور وفاقی اشوز ہر بے خوف بولتا ہے چھوٹے گروپس کے مسائل پر بھی صرف بلاول بھٹو کی ہی آواز ہوتی ہے ۔ہمیں اپنی تاریخ کو درست کرنا ہے ، سب ہیروز کو شامل کرنا ہے ۔نعرے مارنے ، مطالبے اور اجتماع کرنے سے حقوق نہیں ملا کرتے ۔حقوق کیلئے کسی نظم میں آنا پڑتا ہے ۔

بلاول بھٹو کی سیاست کا ورثہ پچاس سال کا ہے وہی آپ کے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے ۔پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چودھری منظور احمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے اقلیتوں کو حقوق دئے ، اقلیتوں کو جنرل سیٹس ہر ٹکٹ دے کر منتخب کروایا ۔

سلمان تاثیر نے اقلیتوں کے حقوق کیلئے جان دی محترمہ شہید سب سے بڑی داعی تھیں اقلیتوں کے حقوق کی پی پی پی جو لڑائی لڑ رہی ہے وہ مزید گھری ہو گئی ہے آج اگر کوئی سب سے زیادہ لبرل رہنما ہے تو ہمارا چیئرمین بلاول بھٹو اقلیتوں کی ہر غمی خوشی میں شریک ہوتے ہیں ۔لاہور کی اقلیتیں ںڑی تقریب منعقد کریں بلاول بھٹو شریک ہوں گے ۔کرشنا کوہلی جن کو اچھوت کہا جاتا تھا کوئی ہاتھ نہیں ملاتا اسے سینیٹر بنایا ہے

انور لال ڈین کو پی پی پی نے ہی سینیٹ میں بھیجا ۔بلاول بھٹو نے کہاکہ صدر پاکستان غیرمسلم ہونا چاہئے کہا گیا کہ آئین تو آپ کے نانا نے بنایا ہے تو بلاول نے کہا کہ نانا نے تو دبائو میں ایسا کیا پنجاب میں آج بھی خوف ہے ، اس خوف کو توڑنا ہوگا ۔اس خوف کو توڑنے کیلئے اقلیتیوں جو اس جماعت کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا جو آپ کیلئے آواز اٹھاتی ہے ۔آپ کو بھی اقتدار والوکے بجائے آئین و قانون کی بات کرنے والوں کا ساتھ دینا پڑے گا

یہ بھی پڑھیں

حکومت نے جاگیرداروں کو شوگر میں اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے،سراج الحق

پشاور (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔