پختون قومی جرگہ پشتونوں کے مسائل کے حل کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ، زمرک اچکزئی

بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے ،صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے، صوبائی صدر اے این پی

پشتونوں پر جب بھی مشکل وقت آیا تو اے این پی ان کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر وقت کمر بستہ رہی ہے، صحافیوں کے وفد سے گفتگو

کوئٹہ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وصوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ 10مارچ کو پشاور میں پختون قومی جرگہ سنگ میل ثابت ہوگا عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پشتونوں کے حقوق کی ترجمانی کی ہے اور پشتونوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرفورم پر اپناکردارادا کیا ہے بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے مگر احتجاج اپنے مفاد کی بجائے اگر عوام کی مفاد میں ہو تو بہتر ہوگا اپوزیشن جماعتیں سیاسی ساکھ بچانے کیلئے غیر جمہوری احتجاج پر اتر آئی ہیں

ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے جب بھی پشتونوں پر مشکل وقت آیا ہے تو ان کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر وقت کمر بستہ رہی ہے اور پشتونوں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے 10مارچ کو پشاور میں پشتون قومی جرگہ ہوگا جو کہ پشتونوں کے مسائل کے حل کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا

عوامی نیشنل پارٹی نے پشتونوں کے حق کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی انہوں نے کہا کہ صرف ایک دن میں سب کچھ ٹھیک کردینا فلموں میں ہی اچھا لگتا ہے راتوں رات سب کچھ ٹھیک نہیں ہوسکتاہے حکومت نے پورے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے تمام محکموں میں حکومت انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

اے این پی بلوچستان کا ’’کورنا پارلیمانی کمیٹی‘‘ کا حصہ بننے سے انکار

کوئٹہ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی صوبہ بلوچستان کے صدر وپارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے چیف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔