سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران کوئی کسی کو بیروزگار نہیں کرے گا،بلاول بھٹو

کراچی(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران کوئی کسی کو بیروزگار نہیں کریگا، اس دورانئے کی تنخواہ بھی دینا ہوگی، اگرکوئی سندھ حکومت کے فیصلے کو نہیں مان رہا تو عوام صوبائی حکومت سے رابطہ کرے، وفاقی حکومت وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ہماری مدد کرے،ہم سب ایک ہوجائیں تو کرونا وائرس کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے،مخیر حضرات سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ سندھ حکومت کی مدد کرکے ساتھ دیں تاکہ غریبوں کا خیال کیا جاسکے۔

منگل کو اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی بھی حکومت کی اہم ذمہ داری اپنے عوام کی صحت اور زندگی کا تحفظ ہے،اس وقت پوری دنیا میں کرونا وائرس پھیل رہا ہے، لوگ بیمار اور ہلاک ہورہے ہیں،کرونا وائرس کا نہ کوئی علاج ہے اور نہ کوئی ویکسین ہے،کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور آپ کی صحت، زندگی کے تحفظ کے لئے سندھ حکومت نے سخت فیصلے لئے ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ لاک ڈاؤن کے فیصلے پر سندھ حکومت سے تعاون کریں،اگر لاک ڈاؤن کے دوران آپ بیمار ہوجاتے ہیں تو سندھ حکومت سے رابطہ کریں تاکہ آپ کا ٹیسٹ کرایا جاسکے،اگر آپ کو لاک ڈاؤن کے دوران راشن کی ضرورت ہے تو آپ سندھ حکومت سے رابطہ کریں، راشن آپ کو پہنچایا جائیگا،میں مخیر حضرات سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ سندھ حکومت کی مدد کرکے ساتھ دیں تاکہ غریبوں کا خیال کیا جاسکے،میں جانتا ہوں کہ نوکری پیشہ طبقے کو خدشہ ہوگا کہ کہیں وہ لاک ڈاؤن کے دوران بیروزگار نہ ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے حکم دیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران کوئی کسی کو بیروزگار نہیں کرسکتا بلکہ اس دورانئے کی تنخواہ بھی دینا ہوگی، اگر آپ جہاں نوکری کرتے ہیں، وہ سندھ حکومت کے فیصلے کو نہیں مان رہے تو آپ ہم سے رابطہ کریں۔

اگر نوکری دینے والے اپنے ملازمین کو تنخواہ دیتے ہیں اور نوکری سے نہیں نکالتے تو سندھ حکومت بعد میں تعاون کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت ایسے اقدامات بھی کررہی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف بھی پہنچاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

اے این پی بلوچستان کا ’’کورنا پارلیمانی کمیٹی‘‘ کا حصہ بننے سے انکار

کوئٹہ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی صوبہ بلوچستان کے صدر وپارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے چیف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔