کوروناوائرس انتہائی اہم اور حساس نوعیت کا مسئلہ ہے،زمرک خان اچکزئی

کوئٹہ(آن لائن)صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سردست کروناوائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر عوام کے مال وجان کے فوری اور بروقت تحفظ کیلئے وائرس سے ڈرنے کی بجائے ہمیں مل جل کر اس کو ہرانا ہوگا اس ضمن میں بیماری پر قابو پانے کا پائیدار حل اپنے روایتی رویوں اور سوچ واپروچ میں جدید انسانی ضرورتوں اور معاشرتی تقاضوں کے مطابق تبدیلی لانا سے مشرط ہے دیہات کے لوگ حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ہاتھ اور گلے ملانا چند دن کیلئے موخر کردیایہ بات انہوں نے میڈیا کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان قبائلی حوالے سے ایک صوبہ ہے ہمارے لئے اپنے قبائلی رسم و رواج ترک کرنا مشکل ہوگا لیکن اس وقت جو حالات اورپو شید ہ ہوا بیماری ہم پر مسلط ہے اس کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم نے احتیاط کے ساتھ رہنا ہوگا بلکہ حکومت نے جو احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہیں اس پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس انتہائی اہم اور حساس نوعیت کا مسئلہ ہے اور اسکا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے تاہم کروناوائرس کو مکمل شکست دینے کیلئے عوام تمام حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں اور حکومتی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات میں بھرپور تعاون فراہم کریں

انہوں نے کہاکہ تجارتی اور کاروباری مراکز کے بندش کے باعث تمام محنت کش طبقہ اس وقت کئی مشکلات سے دوچار ہے لہذا ان کے درپیش مشکلات کو کم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے اس لئے یہ بھی ضروری ہے کہ معاشرے کے تمام مخیرحضرات اور خاص کر مالی استطاعت رکھنے والے افراد مشکل کی اس گھڑی میں اپنے غریب و مجبور بھائیوں کے بھرپور مدد و تعاون فراہم کرنے میں اپنا فریضہ ادا کریں

انہوں نے کہاکہ عوام میں کوروناوائرس کے خلاف اجتماعی احساس ا?جاگر کرنے، عوام کو ڈرانے کی بجائے ممکنہ خطرات سے خبردار رکھنے، اور اس کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کومزید موثر بنانیکی اشد ضرورت ہے

انہوں نے کہاکہ دنیابھر کے سائنسدان اور متعلقہ ماہرین سرگرم عمل ہیں اور بہت جلد کروناوائرس کی بدولت پھیلنے والی بیماری کا موثر علاج ڈھونڈنے میں کامیاب ہو جائیں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جو مہلک بیماری ہم پر مسلط ہوگئی ہے چھپا ہوا دشمن ہے اس کا راستہ روکنے کیلئے سب سے اولین اقدامات احتیاطی تدابیر اور حکومت کی جانب سے دئیے گئے ہدایات پر عملدرآمد کرنا ہوگا اس سلسلے میں اضلاع کے علاوہ دیہات میں رہنے والے عوام احتیاط کریں اور ایک دوسرے سے ہاتھ اور گلے ملنا چند دن کیلئے موخر کریں۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت ترقیاتی فنڈز فریز کرکے طبی آلات فراہم کرے، سردار بابک

بونیر(نمائندہ شہباز)عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی سردار حسین بابک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔