فکر باچا خان کےعلاوہ تمام دعوے اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکے،مابت کاکا

نوجوان طبقے کا فکر باچاخان سے ناطہ جوڑ نا خوش آئند ہے، جنرل سیکرٹری اے این پی بلوچستان

ژوب(نمائندہ خصوصی)عوامی نیشنل پارٹی صوبہ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مابت کاکانے کہا ہے کہ فکر باچا خان کے سوا باقی تمام دعوے اوروعدے اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکے ہیں، انجمن اصلاح الافاغنہ سے شروع کردہ تحریک آج کی عوامی نیشنل پارٹی کی شکل میں تمام ترنامساعد حالات کے باوجود منزل کے قریب تر ہورہی ہے 28جنوری کو شہید بازمحمد باز گراؤنڈ میں جلسہ عام اور اس میں مرکزی قیادت کی شرکت سے صوبے کے حالات پردوررس اثرات مرتب ہوں گے نئے شامل ہونیوالوں کو فکر باچاخان میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

ان خیالات کااظہار انہوں نے مینہ بازار میں شمولیت کرنیوالوں سے خطاب اور ژوب شہر میں 28جنوری کو باچاخان اوررہبر ملی خان عبدالولی خان کی برسی کے موقع پر جلسہ کمپائن کے سلسلے میں پمفلٹ تقسیم کرنے کے دوران کیا اس موقع پر ضلعی صدرانور خان مندوخیل مرکزی کونسل ممبرسردارامیرللہ کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری نقیب افغان سینئر نائب صدرجمعہ خان بابر ضلع شیرانی سینئر نائب صدرعلی شیرانی نذیرافغان شربت تکیوال اکبر خان مندوخیل محمدان لوون غلام رسول سرخ پوش کمال اپوزئی مسرور موسی خیل پشتون ولی عالم شاہ روئیداد ملنگیار ودیگر نے بھی خطاب کیا

مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ یہ امر خوش آئند ہے کہ صدسالہ جشن کے موقع پر نوجوان طبقہ فکر باچاخان سے ناطہ جوڑ رہے ہیں فخر افغان باچاخان کی33ویں رہبر ملی خان عبدالولی خان کی 15ویں برسی کے موقع پر جلسہ عام اور اس میں مرکزی سینئر نائب صدر وپی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی سیکرٹری جنرل ومرکزی ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی سمیت دیگر صوبائی ومرکزی قائدین شرکت وخطاب کرینگے

انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ جلسہ کامیابی بارے تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور پشتون اولس اور تمام مکاتب فکر کی جلسہ عام میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے عوام کی فرسٹریشن عروج پر ہے، سراج الحق

قوم اب تحریک انصاف کے سونامی سے پناہ مانگنے لگی ہے، گزشتہ 5 حکومتیں وعدے …