مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما امیر مقام بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

پشاور: خیبرپختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر انجینئر امیر مقام میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیاہے۔
ن لیگی رہنما نے طبیعت خراب ہونے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا اور آج اس کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے۔
امیر مقام نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔


انہوں عوام سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینے کی ہدایت کی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے امیر مقام میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ امیر مقام خیبر پختونخوا میں پارٹی کا ایک متحرک نام ہیں، پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


اللہ تعالی سے دعا ہے کہ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطاءاللہ تارڑ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔ عطاء اللہ تارڑ نے ٹویٹر پیغام میں کورونا وبا کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا کورونا کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، وہ لوگ جو گذشتہ دنوں مجھ سے رابطے میں رہے ہیں وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروا لیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کی حکومت جن کاندھوں پر بیٹھ کر آئی، انہیں ہی کاٹ رہی ہے، ن لیگ

چینل 24 کی بندش قابل مذمت، فوری بحال کیا جائے،چینل کا موقف سنے بغیر اسے …