اے این پی صد سالہ جہدوجہد، 28جنوری کواجتماع منعقد کیا جائیگا، مابت کاکا

قاتلانہ حملے اور اغواء جیسی سازشیں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں، صوبائی جنرل سیکرٹری

ژوب(نمائندہ خصوصی)عوامی نیشنل پارٹی صوبہ بلوچستانا کے جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ صدسالہ جہد کے دوران تکالیف اورمصیبتیں اکابرین اور جان نثارکارکنوں کی راہ برحق میں حائل نہ ہوسکیں شہداکی قربانیوں کی بدولت تحریک زندہ وجاوید ہے نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کی رہائش گاہ پر فائرنگ اور صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کا اغوا حوصلے پست کرنے ،قومی بیانیہ سے دستبردار کرانے کی آزمودہ سازشوں کی کڑیاں ہے 28 جنوری کوژوب شہید باز محمد باز گراؤنڈ میں صدسالہ جشن کے سلسلے میں فخر افغان باچاخان کی33ویں رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی 15ویں برسی کے موقع پر عظیم الشان اجتماع منعقد کیا جائیگا جس کے یقیناملکی سیاسی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے

ان خیالات کااظہارانہوں نے شہید عسکر خان یونٹ ژوب کے زیر اہتمام خروٹ آباد میں شمولیتی اجتماع اور ورکرز کنونشن سے خطاب اور کبزئی قبیلے کے نمائندہ اولسی جرگے کے شرکااور قبائلی عمائدین سے 28جنوری کو جلسہ عام آگاہی مہم کے سلسلے میں بات چیت کے دوران کیا اجتماع سے ضلعی صدر انور خان مندوخیل صوبائی جوائنٹ سیکرٹری ہدایت اللہ کاکڑ صوبائی سیکرٹری مالیات صابر خان مندوخیل مرکزی کونسل ممبرسردار امیر اللہ خان کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری نقیب افغان این وائی او کے قدوس مندوخیل شیر ولی کبزئی یونٹ صدرسید نور مندوخیل شمس الرحمن نے بھی خطاب کیا

اس موقع پر27سیاسی کارکنوں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیاجنہیں سرخ ٹوپیاں پہنائی گئیں مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انجمن اصلاح الافاغنہ کی تسلسل عوامی نیشنل پارٹی صدسالہ جہد کی تقریبات کے موقع پرژوب شہر میں عظیم الشان اجتماع منعقد کررہی ہے جس سے مرکزی سینئر نائب صدرامیر حیدر خان ہوتی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی سمیت صوبائی و پارلیمانی رہنماموجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرینگے جس کے یقیناً رواں دگرگوں سیاسی صورتحال پر گہرے نقوش مرتب ہوں گے

انہوں نے کہا کہ صدسالہ جہد تنظیمی ربط کی بدولت ہم تک پہنچی ہے پشتون افغان تاریخ میں باچاخان پہلے رہنما ہے جنہوں نے اپنی جہد کو تنظیمی ڈھانچہ فراہم کیا دریں اثنا صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا سردار امیر اللہ خان کاکڑ آج مرغہ کبزئی میں28جنوری جلسہ عام بارے اولسی جرگوں کارنر میٹنگوں میں شرکت کرینگے

یہ بھی پڑھیں

مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے عوام کی فرسٹریشن عروج پر ہے، سراج الحق

قوم اب تحریک انصاف کے سونامی سے پناہ مانگنے لگی ہے، گزشتہ 5 حکومتیں وعدے …