اے این پی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس 21اکتوبر کو طلب‘ایمل ولی خان صدارت کرینگے

اجلاس صبح 11بجے باچاخان مرکز پشاور میں ہوگا، پارٹی امور، تنظیمی امور، پارٹی کی فعالیت، ذیلی تنظیمیں، صوبائی مسائل و مشکلات، سیاسی اور ملکی مسائل پر گفتگو ہوگی

پشاور(جنرل رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 21اکتوبر بروز بدھ صبح 11بجے باچاخان مرکز پشاور میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں پارٹی امور، تنظیمی امور ،پارٹی کی فعالیت، ذیلی تنظیمیں، صوبائی مسائل و مشکلات، سیاسی اور ملکی مسائل پر گفتگو ہوگی

باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان کے مطابق 22اکتوبربروز جمعرات اے این پی خیبرپختونخوا کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے‘ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس صبح 11بجے باچاخان مرکز پشاور میں ہوگا۔

اسی طرح اے این پی خیبرپختونخواکی صوبائی کونسل کا اجلاس 23اکتوبر کو باچاخان مرکز پشاور میں صبح 10بجے منعقد ہوگا۔ کونسل اجلاس میں صوبائی و پارٹی امور پر تفصیلی بحث کی جائیگی۔ اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے تمام اراکین کو بروقت شرکت کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جماعت اسلامی نے مہنگائی ، بیروزگاری کیخلاف تحریک کے شیڈول کا اعلان کردیا

اسلام آباد (این این آئی) جماعت اسلامی نے مہنگائی ، بے روزگاری کے خلاف تحریک …

%d bloggers like this: