مریم نواز اور لیگی کارکنوں پر شیلنگ وپتھراؤ، اے این پی کی مذمت

عمران نیازی یاد رکھیں، انہیں چھپنے کیلئے جگہ نہیں ملے گی، سربراہ اسفندیارولی خان

پشاور(سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف کی گاڑی کی نیب پیش کے دوران پولیس کی جانب سے پتھرائو، تشدد اور آنسو گیس کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیاسی رہنما نیب میں پیش ہورہا ہے تو پتھراؤ، تشدد اور آنسو گیس کا استعمال دراصل انتقام ہے۔

اے این پی مریم نواز،ن لیگ کارکنوں پر پولیس شیلنک اور پتھرائو کی شدید مذمت کرتی ہے۔نیازی حکومت کی فسطائیت اور آمریت قابل مذمت، شرمناک اور افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی لیڈر کی گاڑی پر پولیس کا پتھراو اور حملہ جمہوری نہیں آمریت دور کی نشانی ہے۔ عمران نیازی نیب کے ذریعے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہا ہے،احتساب کے نام پر ڈرامہ بند ہونا چاہیے، نیب پیشیوں کے ساتھ ساتھ اب تشدد بھی کی جارہی ہے،باچاخان کے عدم تشدد کے پیروکار ہونے کے ناطے ہم ہر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ آج کے بعد کل آنیوالا ہے، عمران نیازی یاد رکھیں، انہیں چھپنے کیلئے جگہ نہیں ملے گی۔غیرجمہوری اور سیاسی انتقام ملک کی بنیادیں کمزور کررہی ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ احتساب اگر کرنا ہے تو مجھ سے اور عمران خان سے شروع کیا جائے۔سیاسی رہنما جیل سے نہیں ڈرتے، سیاسی کارکن کیلئے جیل دوسرا گھر ہے لیکن موجودہ حکومت سیاسی ہی نہیں اور نہ ہی انکا رویہ سیاسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کر لیا

لاہور: لاہورہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کر …

%d bloggers like this: