حقیقی جمہوریت کی بحالی سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، مابت کاکا

ولی خان کا قائدانہ کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے، جنرل سیکرٹری اے این پی بلوچستان

ژوب (نمائندہ خصوصی)عوامی نیشنل پارٹی صوبہ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا کہ تحریک آزادی کے عظیم سپہ سالار فخرا فغان باچاخان کی جہد اور قربانیوں کی بدولت انگریز سامراج کوبرصغیر پاک وہند سے کوچ کرناپڑاملک کومعرض وجود میں آنے کے بعدمحکوم قومیتوں کے حقوق کے حصول وسائل پر اختیار ملک کو متفقہ آئین دلانے میں قائد جمہوریت رہبر ملی خان عبدالولی خان کی قائدانہ کردارروز روشن کی طرح عیاں ہیں آج اس ملک کے تمام قومی سیاسی جمہوری قیادت ہمارے اکابرین کے بتائے ہوئے اصولوں کیلئے جہد کررہے ہیں

حقیقی جمہوریت کی بحالی ہی سے ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتاہے28جنوری کو ژوب بازمحمد باز شہید فٹ بال گراؤنڈ میں فخر افغان باچاخان کی33 ویں اور رہبر ملی خان عبدالولی خان کی 15ویں برسی کے موقع پر جلسہ عام اوراس میں مرکزی وصوبائی قیادت کی شمولیت کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوسہ کبزئی کلی شمام زئی میں ملک احسان کلی تخائی میں ملک باچاخان کلی غنڈئی سلیمان زئی میں ملک عظیم کلی ہدزئی میں ملک جمال خان کے رہائش گاہوں پر اولسی جرگوں سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پرصوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑ مرکزی کونسل ممبر سردارامیراللہ خان کاکڑجمعہ خان بابر شمس بابر ملک احسان ملک باچاخان ملک عظیم ملک جمال نے بھی خطاب کیا

مقررین نے کہا کہ انگریز سامراج جس کی سلطنت میں سورج غروب نہیں ہوتاخدائی خدمت گاروں کی قربانیوں کی بدولت انہیں برصغیر پاک وہند سے جاناپڑاانہوں نے کہا کہ یہ امر افسوس ناک ہے کہ ملک بننے کے بعد آزادی کے متوالوں کو پابند سلاسل کیا گیا انہیں غداری کے القابات سے نوازا گیا

مقررین نے قبائلی عمائدین نوجوانوں اوراہل علاقہ سے اپیل کی کہ وہ 28 جنوری کوژوب بازار شہید باز محمد باز فٹ بال گراؤنڈ میں صدسالہ تقریبات کے آغاز کے موقع پرجلسہ عام میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں دریں اثنا صوبائی قائدین آج ضلع شیرانی اور ژوب کے زیر اہتمام شمولیتی اجتماعات میں شرکت کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں

ثابت ہو گیا آئین سازشی آرڈیننسز سے بہت بالاتر ہے،مریم نواز

کوئی آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی، نائب صدر ن …