الیکشن ریفارمز نہ ہوئیں توعام انتخابات میں زیادہ ’’ دھند‘‘ پڑسکتی ہے،سراج الحق

ضمنی انتخابات میں ’’دھند ‘‘کی وجہ سے نتائج موخر ہونے جیسے حربے گزشتہ 73 سال سے ملک میں استعمال ہورہے ہیں،امیر جماعت اسلامی

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات میں ’’دھند ‘‘کی وجہ سے نتائج موخر ہونے جیسے حربے گزشتہ 73 سال سے ملک میں استعمال ہورہے ہیں ۔ الیکشن ریفارمز نہ ہوئیں تو عام نتخابات میں زیادہ ’’ دھند‘‘ پڑ سکتی ہے ۔

موجودہ حکمرانوں میں نہ صلاحیت ہے نہ صالحیت ۔ سیاسی سموگ کی وجہ سے قوم کے روگ دن بدن بڑھ رہے ہیں ۔ مغرب کے ایجنٹ قوم پر مسلط ہیں ۔ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پڑھا لکھا نوجوان ، کسان ، مزدور سمیت ہرطبقہ فکر کے لوگ خوار ہو گئے ۔ ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔ ملک پر 37 برس جرنیلوں نے حکومت کی اور باقی کے سال ان کے اشاروں پر حکومتیں بنتی اور ٹوٹتی رہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے منصورہ میں جاری کارکنان کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔امیر جماعت نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت میں مافیاز کا راج ہے ۔ مہنگائی کی اصل وجہ مافیاز کا کردار ہے ۔ امیر جماعت نے کہاکہ قرآن و سنت کا نظام ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت کو بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے، مشتاق خان

موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ، معیشت کی بینڈ بجادی گئی ، یومیہ …