پی ٹی آئی دور حکومت میں ہر ادارہ تباہ ہوچکا، ریلوے رپورٹ انکشافات ہولناک ہیں، اسفندیارولی خان

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دورحکومت میں ہر ادارہ تباہ ہوچکا ہے جبکہ محکمہ ریلوے کے رپورٹ انکشافات انتہائی ہولناک ہیں۔ ڈھائی سالوں میں 427حادثات کے ذمہ دار کون ہیں؟ کیا تبدیلی سرکار جواب دے سکتی ہے؟

باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ چھوٹے چھوٹے حادثات پر مغرب کی مثالیں دینے والا عمران خان کہیں غائب ہوچکا ہے۔موجودہ حکومت میں سٹیل ملز، پی آئی اے تباہ، ملازمین کو مزید کم کردیا گیا جو غریب خاندانوں کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔گذشتہ ڈھائی سال میں کوئی میگا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، حکومت کو اب مزید چھپنے کا راستہ نظر نہیں آرہا۔

اے این پی سربراہ نے کہا کہ ایشیاء میں پاکستان مہنگا ترین ملک بن چکا، ناقص پالیسیوں اور منصوبہ بندی نے ہر شعبہ تباہ کردیا ہے۔کورونا وبا کے پیچھے چھپنے والوں نے اس وبا سے پہلے ہی ملک کی معیشت قرنطینہ میں پہنچا دیا تھا۔عمران نیازی اپنی ناکامی چھپانے کیلئے قوم کو ترک ڈراموں سے ٹرخانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مسلط تبدیلی سرکار کا جنازہ تیار، پی ڈی ایم کی جدوجہد آخری کیل ثابت ہوگی۔کامیاب مظاہروں اور ریلیوں پر پی ڈی ایم کے تمام قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیب کو وزیراعظم کے اختیارات کے غلط استعمال کا نوٹس لینا چاہیے‘عطاء اللہ تارڑ

لاہور (این این آئی)مسلم لیگ(ن)کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے …