حکومت آئی ایم ایف کی شرائط مان کر بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے، سکندر شیرپاؤ

بجلی،گیس،آٹا ،چینی اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے غریب عوام عاجز آچکے ہیں، صوبائی چیئرمین قومی وطن پارٹی

چارسدہ(نمائندہ شہباز) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرحیات خان شیرپائونے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی سخت شرائط مان کر بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے جبکہ عوام پہلے سے ہوشربا مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے تحصیل تنگی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں حاجی دوست محمد،حاجی ملک شفیق،ملک جھانزیب،ملک عالمزیب،اصغر خان،منظور خان،حاجی گل خان،حاجی حبیب اللہ،محمد آیاز،حاجی خالد خان،جاوید خان،راجولی خان،ربنواز خان،بشیر گل،ملک محمد اقبال،ملک گلزار،ملک سرتاج،حاجی حیات خان،سعادت خان،شاہ زمین خان اور فضل سبحان نے اپنے سینکڑوںساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سکندر شیرپاؤ نے آئی ایم ایف کی طرف سے حکومت کو بجلی گیس اور یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی ختم کرنے کو حکمرانوں کی کمزور معاشی پالیسیوں کی عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو پوری طرح آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیاہے۔

انھوں نے کہا کہ بجلی،گیس،آٹا ،چینی،گھی اور روزمرہ استعمال کی اشیاکی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے غریب عوام عاجز آچکے ہیںاور ان میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے جبکہ حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عمل پیراہوکر عوام کی پریشانیوں میں کمی کی بجائے مزیداضافہ کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کے قول و فعل میں تضادہے اورانھوں نے قرضے نہ لینے کے بلند و بانگ دعوئوں کے باوجود قوم کواربوں روپے مزید مقروض کردیا اور آئی ایم ایف سے حالیہ قرضوں کی نئی قسط ملنے پر شادیانے بجارہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ستر سال کے قرضے ایک طرف اوران کے دوسال کے قرضے ان پر بھاری ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، قرضوں کا بوجھ عوام پر ڈالاجارہا ہے ، مہنگائی کے ہاتھوں غریب آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے ترس گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں حکومتی رٹ کئی بھی نظر نہیں آرہی ہے اور حکمران ملک و قوم کے لیے رسک بن چکے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ موجودہ حکمران جب تک برسراقتدار رہیں گے عوامی مشکلات میں اضافہ اورملک تمام شعبوں میں انار کی کی طرف جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سیاسی …

%d bloggers like this: