حکومت نے اپنی نااہلی سےعوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، سکندر شیرپاؤ

اسد عمر بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کوریگریسیو ٹیکسیشن گردانتے تھے لیکن آج اُن کی حکومت نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

چارسدہ(نمائندہ شہباز)قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

ضلع چارسدہ کی یونین کونسل آبازئی میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے سابقہ حکومتوں کو مورودالزام ٹھہرا رہے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کئی سرکرد ہ کاکنارن بشمول خیال گل، عظمت خان، اکرام اللہ، نیک عمل اور دیگرافراد نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اپنے خطاب میں سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے احتساب کی بات تو کرتے ہے لیکن جب ان کی اپنی پارٹی کی فارن فنڈنگ کیس بار ے وہ احتساب کے عمل سے گریزاں ہے اور اس حوالے سے حیلے بہانے تراش رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے آٹھ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ایسے موقع پر جب کرشنگ سیزن کا آغاز ہو چکا ہے چینی کی درآمد سے گنے کے کاشتکاروں کو نقصان پہنچے گا جبکہ اس کا فائدہ ملز مالکان کو ہوگا۔

سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ حکومت نے رواں مہینے دودفعہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جو عوام کے ساتھ صریح ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسد عمر بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کوریگریسیو ٹیکسیشن گردانتے تھے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہے۔ موجودہ حکومت نے اپنی نااہلی اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں پناہ اضافہ کر دیا ہے۔

تبدیلی کا نعرہ اقتدار کے ایوانوں تک رسائی کا ایک جھانسہ تھا نہ کہ عوام کی خدمت۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے کچھ نہیں کیا۔ اس موقع پر قومی وطن پارٹی ضلع چارسدہ اور حلقہPK-56کے عہدیداروں کے علاوہ پارٹی کارکن بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے عوام کی فرسٹریشن عروج پر ہے، سراج الحق

قوم اب تحریک انصاف کے سونامی سے پناہ مانگنے لگی ہے، گزشتہ 5 حکومتیں وعدے …