عمران خان نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کرنا بند کریں، بلاول

لاہور(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے بوکھلائے عمران خان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔اپوزیشن سے وابستہ سیاست دانوں کو نوٹس بھیجنا اور گرفتار کرنا عمران خان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت فی الفور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو رہا کرے،عمران خان نیب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کرنا بند کریں۔ْ

انہوں نے کہاکہ مفرور ڈکٹیٹر جس پر سنگین الزامات ہیں، اسے نہ کوئی نوٹس بھیجا جاتا ہے اور نہ گرفتار کیا جاتا ہے۔عمران خان کی ہمشیرہ اور معاونین خصوصی پر سنگین الزمات ہیں مگر انہیں نیب طلب نہیں کرتا، نیب کی جانب سے اپوزیشن کے سیاست دانوں کو نشانہ بنانے سے عوامی مزاحمت کا راستہ نہیں رک سکتا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے جو کرنا ہے کرلے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سفر نہیں رکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جسٹس فائز عیسیٰ کیس کے بعد سلیکٹڈ صدر کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہئے، ایمل ولی

پشاور(سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے مطالبہ کیا ہے …

%d bloggers like this: