جہانگیر ترین معاملے کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں، احسن اقبال

نارووال ( این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کا معاملہ پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے ان کا مسلم لیگ ن سے کوئی رابطہ نہیں ہے ،جہانگیر ترین کا جو طوفان کھڑا ہے یہ شاید پنجاب کے اندر تبدیلی کی حد تک ہو گا ابھی اس سے زیادہ کو امکان نظر نہیں آتا عمران خان پنجاب میں عثمان بزدار کی وکٹ نہیں گرنے دے رہے انہیں کسی نے کہا ہے دو’’عینوں‘‘ کی پارٹنر شپ ٹوٹی ایک’’ع‘‘ کی وکٹ گری تو دوسری ’’ع‘‘ کی وکٹ بھی گر جائے گی اس لئے وہ بڑی سختی سے عثمان بزدار کی وکٹ کا پہرہ دے رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن پنجاب میں اس شکل میں کسی تبدیلی کا ساتھ دے گی جب اس کو معلوم ہو کہ جمہوری تبدیلی ہے اس کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کو اس کو چھینا ہوا مینڈیٹ واپس ملے گا ،مسلم لیگ ن پنجاب میں کسی دوسرے کے کھیل کا حصہ بننے کے لئے تیار نہیں اپنا کندھا کسی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ این اے 75 ڈسکہ میں ن لیگ کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے 19 فروری کو عمران نیازی حکومت نے بدترین ووٹوں کی چوری کی تھی این اے 75 کے انتخابی نتیجے نے عمران نیازی حکومت کو سرٹیفائید ووٹ چور ہونے کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے الیکشن دوبارہ ہو گیا ہے لیکن نقطہ آغاز ہے اس چوری اور ڈاکے کی واردات کے خلاف جب تک یہ معلوم نہیں ہوگا جو 19 فروری کوڈاکہ ڈالا گیا اس کا حکم کس نے دیا تھا کس کے حکم پر20 پریذائڈنگ آفیسر کا اغوا کیا گیا یہ کوئی معمول کا جرم نہیں

الیکشن کمیشن کا عملہ ریاست پاکستان کی ڈیوٹی پر متعین ہوتا ہے الیکشن کمیشن کو آزاد منصفانہ الیکشن پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔؎

یہ بھی پڑھیں

پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کا دور ختم ہونے والا ہے’امیر مقام

صوابی ( محمد شعیب سے) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق …