جماعت اسلامی کا سینیٹ انتخابات میں حکومت کی حمایت سے انکار

جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات میں حکومت کی حمایت اور تعاون سے انکار کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے منصورہ میں سیکرٹری جنرل امیرالعظیم سے ملاقات کی جس میں انہوں نے جماعت اسلامی سے سینیٹ انتخابات میں تعاون کی اپیل کی۔

امیر العظیم کا کہنا تھاکہ جماعت اسلامی خیبرپختونخوانے وہاں کی اپوزیشن سے مذاکرات کیے، جماعت اسلامی نے طے کیا ہے کےپی کے کی حدتک اپوزیشن پارٹیوں کاساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہمارے ووٹوں کی ایڈجسٹمنٹ کی ایک صورت موجود ہے، وہاں اپوزیشن پارٹیاں جماعت اسلامی کی خاتون امیدوار کو ووٹ دیں گی جبکہ جماعت اسلامی کے ارکان ان کی جنرل، پروفیشنل اور اقلیتی سیٹ پر ووٹ دیں گے۔

امیرالعظیم کا کہنا تھاکہ اسلام آباداورسندھ میں کوئی راستہ نہیں کہ ہم ووٹ کا تبادلہ ممکن بناسکیں، مرکزی مجلس عاملہ نےطےکیاہے کہ ان دونوں جگہوں پر ووٹ نہیں دیں گے اور ہماری ایڈجسٹمنٹ صرف اور صرف خیبر پختونخوا تک محدود رہے گی۔

دوسری جانب اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے وفاق اورسندھ کے الیکشن میں لاتعلق رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عوام مزید تبدیلی کے جھانسے میں آنے والے نہیں، غلام بلور

پشاور(وقائع نگار)عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما اور سابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور …