جے یو آئی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (این این آئی) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو اسلامی جمہوری اور فلاحی ریاست بنانے کے لئے صحافیوں کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جمہوریت اور آزادی اظہار رائے کے لئے اہل صحافت کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جے یو آئی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ صحافت ریاست کا اہم ستون ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کا دور ختم ہونے والا ہے’امیر مقام

صوابی ( محمد شعیب سے) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق …