لاہورہائیکورٹ کے فیصلے نے احتساب کے عمل کو مزید واضح کردیا، اسفندیارولی خان

ثابت ہوا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فیصلے دباؤ کے بنیاد پر کئے گئے تھے،عدالت نوازشریف کے خلاف فیصلوں کو کالعدم قرار دے،آزاد عدلیہ کے بٖغیر جمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی،مرکزی صدر اے این پی

پشاور(نمائندہ خصوصی ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کرنے کے فیصلے نے ملک میں جاری احتساب کے عمل کو مزید واضح کردیا ہے۔ یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ سابق وزیراعظم کے خلاف فیصلے دبائو کے بنیاد پر کئے گئے۔

Advertisements

باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا کہ ویڈیو میں بتایا گیا ہر حرف آج سچ ثابت ہوا لہٰذا عدالت سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فیصلوں کو بھی کالعد م قرار دے کر انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ اگر ایک سیاسی رہنما یا کسی بھی فرد کے خلاف دباؤ کے نتیجے میں ناحق فیصلے کئے جاتے ہیں تو اس سے ملک مضبوط نہیں ہوگا بلکہ انارکی پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوجائیگا۔ آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی۔

اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ فیصلے خواہشات پر نہیں بلکہ انصاف اور ثبوتوں کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ کسی بھی جج کا دبائو میں آنا دراصل پورے پورے نظام عدل پر سوالیہ نشان بن جاتا ہے۔

انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کے انتظامی کمیٹی میں شامل تمام ججز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حق اور سچ پر مبنی فیصلہ دیتے ہوئے عدالتی وقار کو بچالیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

افغان قیادت تمام اختلافات کو بات چیت کے ذریعے کرے، سراج الحق

خطے سے امریکی افواج کا انخلاء افغان عوام کی بہت بڑی فتح ہے ،افغانستان کے …

%d bloggers like this: