پولنگ سٹیشنز پر عملہ فارغ بیٹھا تھا مگر دروازے بند رکھے گئے،مریم نواز

زبردستی دروازے کھلواتے ہی ووٹرز شیر شیر کے نعرے لگاتے ہوئے اندر داخل ہوگئے


لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پولنگ سٹیشنز پر عملہ فارغ بیٹھا تھا مگر دروازے بند رکھے گئے کیونکہ باہر صرف شیر کے ووٹرز تھے۔

مریم نواز نے ٹوئٹ میں پولنگ سٹیشنز کے باہر لیگی ووٹرز کو روکنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ سٹیشنز پر عملہ فارغ بیٹھا تھا مگر دروازے بند رکھے گئے کیونکہ باہر صرف شیر کے ووٹرز تھے۔ زبردستی دروازے کھلواتے ہی ووٹرز شیر شیر کے نعرے لگاتے ہوئے اندر داخل ہوگئے۔

مریم نواز نے کہا کہ دیکھتا جا شرماتا جا۔مریم نواز نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ایک اور پولنگ سٹیشن کی ویڈیو شیئر کی جہاں پر پولیس شہریوں کے آگے کھڑی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت کو بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے، مشتاق خان

موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ، معیشت کی بینڈ بجادی گئی ، یومیہ …