ملتان اجتماع سے حکمران حواس باختہ ہوگئے ہیں، اے این پی بلوچستان

جمہوری دور میں آزادی اظہار رائے پر قدغن مارشل لاء دور کی یاد دلاتا ہے، پشاور میں پارٹی رہنمائوں پر جھوٹے ایف آئی آرز قابل مذمت ہے

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)عوامی نیشنل پارٹی صوبہ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ملتان میں عظیم الشان اجتماع سے سلیکٹیڈ حکمران حواس باختہ ہوگئے جمہوری دور میں آزادی اظہار رائے پر قدغن مارشل لاء دور کی یاد دلاتا ہے پشاور میں پارٹی رہنماؤں پر جھوٹے من گھڑت ایف آئی آر قابل مذمت ہے تمام ضلعی تنظیمیں جمعہ اور ہفتہ کو پی ڈی ایم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہروں میں بھر پور حصہ لیں عزیز ماما جیسے نظریاتی فکری سیاسی رہنما مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں ان کی گیارھویں برسی کے موقع پر3 دسمبر سہہ پہر 2بجے کوئٹہ پریس کلب میں یاد ریفرنس ہوگا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان یونٹ کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی حقیقی قوم دوست وطن دوست جمہوریت پسند جماعت کی حیثیت سے طویل صبر آزما جدوجہد رکھتی ہے قومی حقوق کا حصول ہو، اکابرین وشہدا کے ایام ہویا پارٹی قیادت اپنی ذمہ داری بخوبی احسن سر انجام دے رہی ہے ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے دیگر سیاسی جمہوری قوتوں کے شانہ بشانہ میدان عمل میں موجود ہے

انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکمران عوام الناس کے مشکلات ومصائب میں اضافے کاموجب بنے ہیں یہی وجہ ہے کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام اجتماعات میں عوام کاجم غفیران کے ناقص عوام دشمن پالیسیوں پر عدم اعتماد کا مظہر ہے جس سے خائف ہوکر حکمران منفی ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہی ہے اور سیاسی کارکنوں کے خلاف ریاستی مشینری استعمال کر کے ان کے خلاف من گھڑت بے بنیاد مقدمات درج کررہے ہیں جو قابل مذمت عمل ہے

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام جمعہ اور ہفتہ کے روز احتجاجی مظاہرے ہوں گے تمام اضلاع کے ذمہ داران اس میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ عزیز ماما پشتون قومی تحریک میں ناقابل فراموش کردارہے جنہوں نے عملاً فکر باچاخان پر عمل پیرا ہوتے ہوئے قومی سیاسی شعور کو پروان چڑھانے میں رہنما کردار اداکیا ہے ان کی پشتون قومی تحریک میں لازوال قومی وطنی سیاسی ادبی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہی گرانقدرخدمات کے اعتراف کے طور پر پارٹی ان کی 11ویں برسی کے موقع پر3دسمبر سہہ پہر 2 بجے کوئٹہ پریس کلب میں یاد ریفرنس منعقد کریگی پارٹی کارکنان بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت نے اپنی نااہلی سےعوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، سکندر شیرپاؤ

اسد عمر بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کوریگریسیو ٹیکسیشن گردانتے تھے لیکن آج …