نواز شریف کا باہر نکلنا جان لیواثابت ہوسکتا ہے،رپورٹ جمع

ڈاکٹرز نے نوازشریف کو کورونا وبا ء کے باعث گھرسے باہر نکلنے سے روکدیا

لاہور( این این آئی ) لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کو کورونا وبا ء کے باعث گھرسے باہر نکلنے سے روک دیا ہے ، ان کا باہر نکلنا جان لیواثابت ہوسکتا ہے جبکہ معالجین نے ہسپتال کے قریب رہائشگاہ رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ نے رپورٹس رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کو کورونا وباء کے باعث گھرسے نکلنے سے روک دیا ہے ، نواز شریف پلیٹ لیٹس،شوگر،دل،گردے، ہائی بلڈپریشرکے امراض میں مبتلا ہیں، نوازشریف کا کورونا وباء میں کہیں باہر نکلنا جان لیواثابت ہوسکتا ہے، اس لئے کورونا کے دوران نوازشریف کو انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں نوازشریف کو جسمانی سرگرمیاں جاری رکھنے اور طبی ماہرین سے مسلسل رابطے میں بھی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کاطبی علاج لندن میں ہی ہو رہا ہے، ڈاکٹرز نواز شریف کی صحت سے ہر وقت آگاہ ہیں، مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کی وجہ سے نواز شریف علاج گاہ کے قریب رہیں۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف دل کے مرض کی وجہ سے انتہائی خطرے میں ہیں، ان کے دل کوخون کی سپلائی مناسب نہیں ہو رہی۔

میڈیکل رپورٹس کو 4 دسمبر،15 دسمبر2019 کوعدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جاچکا ہے جبکہ 13جنوری، 12فروری،18مارچ اور 28 اپریل کوبھی میڈیکل رپورٹس جمع کرائی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو ایمل ولی ملاقات،اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کرنے پر اتفاق

عوام دشمن پالیسیوں کا ڈٹ کر مقابلہ ، این ایف سی ایوارڈ کے معاملے میں …

%d bloggers like this: